وزیراعلیٰ و وزیرتعلیم میرے بھانجے پر پبلک سکول پشاور کے چوکیدار کے تشدد کا نوٹس لیں،ندیم خان

پیر 19 نومبر 2018 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بڈھ بیر کے رہائشی ندیم خان نے اپنے بھانجے محمد اویس پرپشاورپبلک سکول کے چوکیدار کی جانب سے تشدد کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان، وزیر تعلیم خیبرپختونخوا ، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے انہوں نے گزشتہ روزپشاو ر پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز میرابھانجامحمداویس جوپشاور پبلک سکول کلاس ون کا طالبعلم ہے امتحانی پرچہ دینے کے بعد سکول سے باہر جارہا تھا کہ گیٹ پر موجود آرمان شاہ نامی چوکیدارنے اس پرتشددکیاجس میں بچے کا ہاتھ ٹوٹ گیا انہوں نے کہا کہ تشدد کے بعد وہ بے ہوش پڑاتھااور اس کوہوش آنے کے بعد ایک ٹیچر کے پاس لے گیاتو انہوں نے کہا کہ معمولی چوٹ ہے گھر میں پٹی کر لو لیکن جب بچے کو ہسپتال لے گیا تو اس کا دائیاں ہاتھ ٹوٹ گیا تھاانہوںنے کہاکہ واقع کے خلاف متھرا پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ہم میڈیکل فیس بھی دیتے ہیں لیکن اس کی باوجود سکول انتظامیہ نے بچے کو بروقت علاج نہیں کیا جس کی وجہ سے بچہ پورا دن زخموں سے رو رتارہا تھا انہوں نے متعلقہ حکام سے سکول کے چوکیدار اور سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں