اگلے دو مہینوں میں ٹوارزم موبائل ایپ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا جائیگا

منگل 20 نومبر 2018 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ اگلے دو مہینوں میں ٹوارزم موبائل ایپ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا جائیگا۔جسکے ذریعے سیاح نہ صرف اپنے موبائل فون کے ذریعے خیبر پختون خوا کے تمام سیاحتی مقامات اور وہاں پر موجود سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے بلکہ نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی میںبھی محکمے کی مدد بھی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوارزم کارپوریشن خیبر پختون خوا میں موبائل ایپ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سینئر وزیر کو موبائل ایپ کی خصوصیات کے بارے میں بتایاگیا۔سینئر وزیر کو بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات تک پہنچنے کے لئے موبائل ایپ ایک معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

موسم اور مختلف فیسٹول کے بارے میں معلومات کے علاوہ مختلف ریزورٹ، قریبی ہوٹلز،پٹرول پمپ،ٹائر شاپ،اے ٹی ایم،مساجد، ٹک شاپس اور دیگر سہولیات کے بارے میں سیاح صرف ایک کلک کے ذریعے معلومات حاصل کرسکیں گے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینا اور اسے ایک برینڈ کے طور پر متعارف کرانا پاکستان تحریک انصاف حکومت کا وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایپ پاکستان میں پہلی دفعہ لانچ کیا جارہا ہے جس سے سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی اور نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں