جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح سوات، شانگلہ اور بونیر میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام

منگل 20 نومبر 2018 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح سوات، شانگلہ اور بونیر میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ نے پورے ملاکنڈ ڈویژن اور ضلع باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ اور تعلیمی و سماجی حلقوں کی سطح پرعید میلاد النبیؐ کی تقاریب منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے سوات کی ضلعی انتظامیہ نے خپل کور ماڈل سکول مینگورہ کے آڈیٹوریم میں ایک روح پرور تقریب کا بندوبست کیا ہے جس میں ضلع ناظم محمد علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی قاضی ریاض علی، صدر دارالعلوم سوات مولانا سردراز فیضی اور پیش امام مسجد اللہ اکبر سیدو شریف بھی حضور پاکؐ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے اسی طرح مختلف سکولوں اور مدارس کے طلبہ وطالبات حمد ونعت کی صورت میں پیغمبر آخرالزمان ؐ کو ہدیہ عقیدت پیش کرینگے بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے پختونخوا ریڈیو سوات نے بھی خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے جس میں جشن عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے دن بھر مختلف پروگرام نشر ہونگے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’رنگونہ د سوات‘‘ میں دارالعلوم سیدو شریف کے مہتمم مولانا سردراز فیضی حضورپاکؐ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے جبکہ سکولوں کے طلبہ و طالبات میں حمدونعت کا مقابلہ بھی ہوگا جو ریڈیو سے براہ راست نشر ہوگارکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران بھی پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’حال احوال ‘‘ میں سیرت طیبہؐ اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں