سیاحت ،ثقافت ، کھیل ، امور نوجوانان اور آثار قدیمہ سے متعلق قائم کردہ ٹاسک فورس اور اس کے قوائد و ضوابط کی تشکیل نو

منگل 20 نومبر 2018 23:37

پشاور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) مجاز حکام نے سیاحت ،ثقافت ، کھیل ، امور نوجوانان اور آثار قدیمہ سے متعلق قائم کردہ ٹاسک فورس اور اس کے قوائد و ضوابط کی دوبارہ تشکیل نو کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے جبکہ سینئر وزیر برائے سیاحت، کھیل وثقافت اور امور نوجوانان محمد عاطف خان ، صوبائی وزیر برائے کمیونیکشن اینڈ ورکس اکبر ایوب خان، صوبائی وزیر برائے ماحولیات، جنگلات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ، صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان، صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی، صوبائی وزیر بلدیات ، الیکشن اور دیہی ترقی شہرام خان ترکئی ،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندسازی و ترقی ، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا، سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا، سیکرٹری محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا ، سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا، سیکرٹری محکمہ اطلاعات، سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا، سیکرٹری محکمہ ماحولیات ، جنگلات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا، سیکرٹری محکمہ قانون وپارلیمانی امور اور انسانی حقوق خیبر پختونخوا ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی خیبرپختونخوا، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا، ٹاسک فورس کے ممبران اور سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کھیل وثقافت اور امور نوجوانان مذکورہ ٹاسک فورس کے ممبرکم سیکرٹری ہوں گے۔

(جاری ہے)

مزید برآں ٹاسک فورس کے قوائد وضوابط میں مذکورہ شعبوں کے لئے حکمت عملی، سمت اور فکر کی تشکیل اور تعین، سیاحتی مقامات کی دریافت ،ترقی اور ای سی او دوستانہ سیاحت اور سیاحتی مقامات کے قیام، کھیل وثقافت اور امور نوجوانان کے اقدامات کے لئے حکمت عملی کی سمتوں کا تعین کرنا، کھیل ، سیاحت ،ثقافت آثارقدیمہ اور امور نوجوانان کی پالییسوں اور ایکشن پلانز پر عملدرآمدکرنا، خیبر پختونخوا کی مذہبی سیاحت ، ثقافت اور آثار قدیمہ کے مقامات کو ترقی اور استحکام دینا، علاوہ ازیں سیاحت ، ثقافت ، کھیل، امور نوجوانان اور آثار قدیمہ کے لئے کوئی مسئلہ جس پر ٹاسک فورس غور کرنا ضروری سمجھے، شامل ہیں۔ اس امر کا اعلان چیف منسٹر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں