قومی احتساب بیورو ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے پرُ عزم ہے، ڈائریکٹرمیاں محمدوقار

منگل 20 نومبر 2018 23:37

پشاور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے پرُ عزم ہے کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمے کیلئے جامع قو می انسداد بد عنوانی حکمت عملی مرتب کی ہے، مختلف حکومتی اور غیر سرکاری اداروں سو ل سوسائٹی ، میڈیا اور طلبہ و طالبات کے ذریعے کرپشن کے خاتمے کیلئے شروع کی گئی آگاہی مہم کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر نیب آگاہی و تدارک میاں محمد وقار نے پشاور نیب ہیڈکوارٹر میں سکول ، کالج و یونیورسٹی کے طلبا و طالبات میں کرپشن کے خاتمے میں نوجوان نسل کا کردار میں تقریری مقابلوں کے انعقاد کے موقع پر طلبا و طالبات اور اساتذہ کی ایک کثیر تعداد سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کا تدارک اور اسکے خلاف آگاہی مہم کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی اُجاگر کیاہے ۔

(جاری ہے)

میاں وقار نے کہا کہ معاشرے سے بد عنوانی ختم ہو جانے سے پاکستان جنت نظیر بن جائے گا اور آخرت بھی سنور جائیگی ملک کو کرپشن سے نجات دلانے کیلئے نوجوان طلبا و طالبات زیادہ فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کیونکہ طلبا و طالبات مستقبل کے معمار ہیں اور نوجوان طالبعلموں کو کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نیب کے شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن کی روک تھام اور بد عنوان عناصر سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس کرنا اپنا ترجیح سمجھتا ہے۔

کیونکہ کرپشن معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم بدعنوانی اور بد عنوان عناصر کے خلاف اُٹھ کھڑے ہو کر ان سے نفرت کا اظہار کریں۔اس سے قبل صوبے کے مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے کرپشن کے خلاف نوجوان نسل کے کردار پر ایک تقریری مقابلہ میں حصہ لیا جس میں کثیر تعداد میں شرکا ء نے شرکت کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی میاں محمد وقار نے اُردو تقریری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلحہ اقبال ، دوئم طلحہ اور تیسری پوزیشن عقیل عباس اور انگریزی تقریری مقابلے میں اول پوزیشن شیرافگن ، دوئم دُعا اعوان اور تیسری پوزیشن لائبہ محی الدین کو تعریفی اسناد دیں، یاد رہے کہ ان طلبا و طالبات کو خصوصی سرٹیفیکیٹ بمعہ کیش انعام 09-12-2018 کو عالمی کرپشن دن کے موقع پر پشاور میں ایک سمینار کے موقع پر بھی دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں