شانگلہ کیلئے تر قیاتی پیکج کا اعلان 6سڑکوں ایک پل کی منظوری

شانگلہ کو مزید تر قیاتی پیکیج ،سیاحت کو فروغ دے کر بے روزگاری ختم کرینگے ، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی

اتوار 9 دسمبر 2018 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے شانگلہ پی کی23 کیلئے ترقیاتی کاموں کے پہلے مرحلے کا اعلان کردیا جس کے مطابق6 تارکولی سٹرکوں اورایک آر سی سی پل کی منظوری دی گئی ہے ان میں شنگ ٹو چمبر 5 کلومیٹر‘ بشام ٹو لاہور قلعہ6 کلومیٹر‘ چیچلو موڑ ٹو سانگڑئی5 کلومیٹر‘ کوزہ الپوری ٹو گندائو 5 کلو میٹر‘ بازار کوٹ ٹو آمنوی روڈ5 کلو میٹر‘ کوز کانا ٹو دونئی6 کلو میٹر اور ایک آرسی سی پل سسو بے کوڑمنگ شامل ہیں صوبائی وزیرنے کہا کہ اس کے علاوہ کوشش کی جارہی ہے کہ سیاحت کے چار مقامات پر ترقیاتی کام کی منظوری دی جائے گی جس میں پیر سر‘ برج بانڈا‘ کافر بانڈا اور یخ تنگی کے نام سرفہرست ہیں شوکت یوسفزئی نے شانگلہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ شانگلہ کو اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے اور میری کوشش ہے کہ نہ صرف اپنے ایک حلقے بلکہ پورے شانگلہ میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھائوں‘ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کی خوبصورتی کو پوری دنیا کو دکھا کر ٹورازم کوفروغ دیں گے انہوں نے کہا کہ میں نے چار سپاٹ ٹورازم ڈیپارٹمنٹکے حوالے کر دیئے گئے ہیں بہت جلد ان علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں روزگار کے مواقع پیدا کر نے کیلئے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی پی ٹی آئی سے بڑی توقعات ہیں ۔

(جاری ہے)

مجھے اُمید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان شانگلہ سمیت پسماندہ علاقوں کو خصوصی توجہ دیں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں