کرنل شیر خان سٹیڈیم میںپشاور آٹو شو کا انعقاد

کار شو میں کلاسک اینڈ ونٹیج کار، 4x4کیٹیگری کی گاڑیاں ، ایگزاٹک گاڑیوں، ہیوی بائیکس ، موڈی فائیڈ گاڑیوںسمیت دیگر مختلف گاڑیاں شو میں پی کی گئیں

اتوار 9 دسمبر 2018 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) فرنٹیئر 4x4 کلب، پاک ویلز اور پاک فوج کے تعاون سے پشاور کے کرنل شیر خان سٹیڈیم میں آٹو کار شوکا میلہ سجا ، جس میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے مختلف اقسام کی موڈیفائیڈ اور دیگر گاڑیاں سمیت ہیوی بائیکس نے شرکت کی ، پشاور آٹو شو میں شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی اپنی موڈی فائیڈ گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کیںجبکہ گاڑیوں کا شوق رکھنے والے نوجوان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے کرنل شیر خان سٹیڈیم کا رخ کیا، آٹو کار شو میں نئے اور پرانے ماڈل کی گاڑیوں کو جدید انداز میں تیار کیا گیا تھا ، آٹو شو میں پشاور سمیت کراچی ، لاہور ، بہاولپور ، اسلام آباد ، پنجاب اور دیگر شہروں سے گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں ، نمائش میں ونٹیج ، سپورٹس ، فور بائے فور، جیپس، کلاسک کار ، موڈی فائیڈ سمیت سپیر ہیوی بائیکس بھی شامل تھیں،آٹو شو کے مہمان خصوصی کرنل عارف آفریدی الیون کور تھے ، ان کے ہمراہ فرنٹیئر 4x4 کلب کے صدر بابر خان اور پاک ویلز کے عہدیداران موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل عارف آفریدی الیون کور نے کہاکہ ایسے ایونٹس کا انعقاد ضروری ہے جس سے نوجوانوں کو تفریح میسر ہو، پشاور کے گرائونڈز ایسی سرگرمیوں سے ہمیشہ آباد رہینگے ، فرنٹیئر 4x4 کلب کے صدر بابر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آٹو شو کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو تفریح فراہم کرنے سمیت گاڑیوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ، یہ سپورٹس سے منسلک ایونٹ ہے اور دنیا بھر میں موڈی فائیڈ گاڑیوں کی نمائش اور ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں