خیبر پختونخوا پولیس کی وہیکل ویری فیکیشن سسٹم کے ذریعے 54لاکھ سے زائدگاڑیوں کی چیکنگ‘137 چوری شدہ گاڑیاں برآمد

پیر 10 دسمبر 2018 17:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں وہیکل ویریفیکیشن سسٹم کے ذریعے لاکھوں گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کرکے 137 چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت خیبر پختونخوا پولیس جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے، آئی جی پی کی ہدایت پر صوبہ بھر کے پولیس کو297 نئی سموں کا اجراء کیا گیا ہے۔

ان سموں کے ذریعے صوبہ بھر میں سال رواں کے دوران 5,450,562 گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیاجن میں ضلع پشاور کوفراہم کردہ 31سموں کے ذریعے 901,078 گاڑیوں کو چیک کرکے 45چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مردان نی20 سموں کے ذریعے 1,70,772گاڑیوں کو چیک کرکے 28 سرقہ شدہ، چارسدہ نے 16 سموں کے ذریعے 125,275 گاڑیوں کو چیک کرکے 11 چوری شدہ، نوشہرہ نے 20 سموں کے ذریعے 712,695 گاڑیوںکو چیک کرکے 9 چوری شدہ گاڑیوں ، صوابی نے 16 سموں کے ذریعے 410,391 گاڑیوںکو چیک کرکے 7 چوری شدہ گاڑیوں ، سوات نے 12 سموں کے ذریعے 184,400 گاڑیوںکو چیک کرکے 5 چوری شدہ گاڑیوں ، بونیر نے 3 سموں کے ذریعے 106,881گاڑیوںکو چیک کرکے 8 چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کیا۔

اسی طرح شانگلہ نے 3سموں کے ذریعی245,679گاڑیوں کو چیک کرکے 4چوری شدہ گاڑیوں، دیر لوئر نی15سموں کے ذریعے 601,082گاڑیوں کو چیک کرکی4چوری شدہ گاڑیوں، دیر آپر نے 9سموں کے ذریعے 253,355 گاڑیوں کو چیک کرکے 4چوری شدہ گاڑیوں، چترال نے 13سموں کے ذریعے 74,146گاڑیوں کو چیک کرکے 2چوری شدہ گاڑیوں ، ایبٹ آباد نے 18سموں کے ذریعے 520,072 گاڑیوں کو چیک کرکے 2چوری شدہ گاڑیوں، ہری پور نے 25سموں کے ذریعے 126,090 گاڑیوں کو چیک کرکے 2چوری شدہ گاڑیوں، مانسہرہ نے 14سموں کے ذریعے 74,150 گاڑیوں کو چیک کرکے ایک چوری شدہ گاڑی، بٹگرام نے 8سموں کے ذریعے 36,699 گاڑیوں کو چیک کرکے 1چوری شدہ گاڑی، تور غر نے 2سموں کے ذریعے 1,429 گاڑیوں کو چیک کرکے ایک چوری شدہ گاڑی،کوہستان نے 2سموں کے ذریعے 899 گاڑیوں کو چیک کرکے ایک چوری شدہ گاڑی اور ڈی آئی خان 20سموں کے ذریعی311,066 گاڑیوں کو چیک کرکے 2چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کیا۔

اس نئے نظام کے تحت تمام چوری شدہ گاڑیوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ تمام پولیس اسٹیشنوں ، پولیس پوسٹوں اور سنیپ چیکنگ پوائنٹس پر فراہم کردیا گیا ہے جو کہ وہیکل ویریفیکیشن سسٹم کے ذریعے دستیاب ہے۔ پولیس چیک پوسٹوں/ناکہ بندیوں پر تعینات عملہ موبائل کا بٹن دبا کر کسی گاڑی کی تصدیق آن لائن کرتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے تمام ڈیٹا الیکٹرانک /ڈیجیٹل فارمیٹ میں تبدیل ہو چکاہے اور اس ریکارڈ تک تمام متعلقہ افراد اور اہلکاروں کو ایک کلک کے ذریعے رسائی حاصل ہے۔

اسی طرح مقدمات سے متعلق تفتیشی افسران کو فیصلہ سازی کے لیے اہم معلومات کی دستیابی کو یقینی بناتا ہے۔ جرائم کی روک تھام، امن وامان کی بحالی اور دیگرانتظامی معاملات کے لیے کمپیوٹر کے استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع اور ریجنل پولیس دفاتر کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کردیاگیا ہے اور اُن کے مابین اہم معلومات کی بروقت ترسیل اور تبادلے کو یقینی بناتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں