جمرود میں ایک روزہ موبائل فری میڈیکل کاانعقاد ‘کیمپ میںایک ہزارسے زائدمریضوں کا معائنہ

پیر 10 دسمبر 2018 17:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ہیلتھ ٹرائبل ڈسٹرکٹ سابق فاٹا کے مختلف علاقوں میں عوام کو طبعی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے، جمرود باڑہ میں ایم این اے حاجی محمد اقبال کے زیر انتظام فری میڈکل کیمپ منعقد کیا گیا،کیمپ میں سرجن ڈاکٹر محمد شفیق کے زیر نگرانی ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف نے علاقہ کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کیں ، کیمپ میں 1224مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جن میں 311 مرداور 480 خواتین مریضجبکہ433بچے شامل تھے۔

(جاری ہے)

حاجی اقبال کے مطابق ان میڈیکل کیپمس کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنا اور ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں