تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے اور بیروزگاری میں کمی لانے کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں،شوکت یوسفزئی

پیر 10 دسمبر 2018 18:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے اور بیروزگاری میں کمی لانے کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں کوہستان بٹگرام اور شانگلہ جیسے پسماندہ ضلعوں میں لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی مہیا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے گزشتہ روز شانگلہ بٹگرام اور کوہستان سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کوہستان بٹگرام اور شانگلہ میں غربت زیادہ ہے اور لوگوں کے پاس ھنر کی کمی ہے کہ کوئی روزگار کرسکے وہاں کے لوگوں کو کاروبار کے ذرائع فراہم کرنے کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن شروع کریں گے جہاں کم مدت میں ہنر سکھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ شانگلہ کے زیادہ تر مزدور کوئلے کے کانوں میں کام کرتے ہیں اور سیف مائننگ کے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف حادثوں کا شکار ہوتے ہیں جس کے بعد اس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ شانگلہ بٹگرام اور کوہستان کے ایسے مزدوروں کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کم اور مزدوروں کا جسمانی اور مالی لحاظ سے تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں نوکریاں سفارش پر ملتی تھی جس کی وجہ سے قابل اور محنتی لوگوں میں احساس محرومی پیدا ہوگئی ہیں پاکستان تحریک انصاف میرٹ پر فیصلہ کر رہی ہیں جس سے ہر حقدار کو اس کا حق مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ محرومی ختم کرنے کے لئے سفارشی کلچر کو ختم کر دیا ہے اور صوبے میں میرٹ کلچر کو فروغ دیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں