گندھارا ہندکو اکیڈمی کے زیر اہتمام پشاور کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہندکووان اکیڈیمک سٹاف کیلئے خصوصی نشست کا انعقاد

پیر 10 دسمبر 2018 20:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) گندھارا ہندکو اکیڈمی کے زیر اہتمام پشاور کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہندکووان اکیڈیمک سٹاف کے لئے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس کی صدارت گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کی ۔اس موقع پرگندھارا ہندکو اکیڈمی کے ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹرکے علاوہ پشاورکی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے اکیڈیمک سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے کہا کہ زبان ہماری شناخت کا ذریعہ ہے جس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ہندکو زبان خیبر پختونخوا کی دوسری بڑی زبان ہے ۔گندھارا ہندکو بورڈ اور گندھارا ہندکو اکیڈمی گزشتہ 25 سال سے ہندکو سمیت دیگر علاقائی زبانوں کی ترقی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندکو زبان کے فروغ کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے گندھارا ہندکو اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہندکو زبان کی ترویج و ترقی میں گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین کی انتھک محنت اور خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اجلاس کے آخر میں ہندکو زبان کی ترویج ترقی کیلئے مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ اجلاس کے شرکاء نے آنے والی ہندکو کانفرنس میں گندھارا ہندکو اکیڈمی سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں