نیب خیبرپختونخوا نے مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں صوبائی وزیرسیاحت عاطف خان اورسینیٹرمحسن عزیزکوطلب کرلیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) نیب خیبرپختونخوا نے مالم جبہ اراضی اسکینڈل میں صوبائی وزیرسیاحت عاطف خان اورسینیٹرمحسن عزیزکوطلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیب خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق مالم جبہ اراضی لیز کیس میں صوبائی وزیر عاطف خان سمیت سینیٹرمحسن عزیزکوطلب کیا گیا ہے۔نیب نے متعلقہ حکام کو چودہ دسمبر کو طلب کیا ہے۔کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی پیش ہوچکے ہیں۔ اراضی کے لیز کا اشتہار 15 سال کے لئے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز 32 سال تک کر دی گئی تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں