پولیو کی مہلک بیماری پر جلد مکمل قابو پالیں گے ،ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ

پیر 10 دسمبر 2018 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین نے کہاہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تما م متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر بھر پور کوشش کررہے ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ ہم اس مہلک بیماری پر مکمل طور پر قابو پالیں گے ان خیالات کااظہا ر انہوں نے پیر کے روز پولیومہم کے افتتاح کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ چالیس ہزار بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جارہے ہیں اور اس مہم کی کامیابی کے لیے 506 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ انٹری پوائینٹ اور اڈوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو پولیو کے خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لیے بھر پور کردار کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں