قبائلی اضلاع میں معدنیات سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر معدنیاتامجدعلی

منگل 11 دسمبر 2018 20:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر معدنیات خیبر پختونخواہ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں معدنیات سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ٓان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں ضلع مہمند کے ایک وفد کے ارکان سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں معدنیات کے بیش بہا ذخائر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ان ذخائر کے استعمال کے طریقہ کار کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے قانون سازی کی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قیمتی ذخائر کو صوبے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کرنے کی بھر پور کوشش ہوگی اور غیر قانونی کان کنی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ان اضلاع کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی نظر میں معدنیات کے بارے کسی بھی قسم کی معلومات ہیں توانہیں حکومت کے نوٹس میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کی نشاندہی کرنا کا ر ثواب ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں