بٹ خیلہ اور درگئی بازاروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں۔اقبال حسین

منگل 11 دسمبر 2018 20:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز اقبال حسین نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بٹ خیلہ اور درگئی بازاروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں کوئی مشکلات پیش نہ آئیں ۔انہوںنے ٹریفک اہلکاروں کو خبردار کیا کہ اگر اس سلسلے میں کسی بھی اہلکار کو غفلت یاکوتاہی کے مرتکب پایا گیاتو انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر دفتر سے جاری ہونے والے ہدایت نامے میں دکانداروں کو بھی کہا گیا ہے کہ بازاروں میں ناجائز تجاوزات سے گریز کریں تاکہ بازاروں میںٹریفک کو رواں رکھنے میں خلل نہ پڑے ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اقبال حسین نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں کا معائنہ کرکے ناجائز منافع خوروں ، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور عوام کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خوردونوش کو سرکاری نرخنامے کے مطابق وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں