پیسکو کے 8 ایس ڈی اوز کو ملازمت سے جبری ریٹائرڈ کردیا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 20:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) خراب کارکردگی پر پسکو نے بی پی ایس 17 کے 8 ایس ڈی اوز کو فوری طورپر نوکری سے جبری ریٹائر کردیا ہے ،اس سلسلے میں یہ کاروائی تمام قواعد اورضوابط کو پورا کرنے کے بعدکی گئی ہے،پسکو کے اعلی حکام نے پسکو کے تمام فیلڈ افسران اوراہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتربنائیں ورنہ سخت سے سخت کاروائی کے لئے تیاررہیں․صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کا جلد سے جلد ازالہ پسکو کا مطمع نظر ہے اور اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا․

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں