نیب ملک میں یکطرفہ کارروائی کر رہا ہے،،ہمایون خان

خیبر پختونخوا میں ہونے والی کرپشن پر کسی کی نظر نہیں، چاہتے ہیں احتساب ہو لیکن حکومتی ایوان والوں کا بھی ہونا چاہیے،حکومت اور اپوزیشن کے خلاف نیب کا دوہرا معیار قابل قبول نہیں،پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایون خان کی پریس کانفرنس

منگل 11 دسمبر 2018 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایون خان نے کہا ہے کہ نیب ملک میں یکطرفہ کارروائی کر رہا ہے،نیب نے بلاول بھٹو کوایسے کیس میں طلب کیا جب بلاول صرف ایک سال کے تھے۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں نیو زکانفرنس سے خطاب میں ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والی کرپشن پر کسی کی نظر نہیں،چاہتے ہیں احتساب ہو لیکن حکومتی ایوان والوں کا بھی ہونا چاہیے،حکومت اور اپوزیشن کے خلاف نیب کا دوہرا معیار قابل قبول نہیں،پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمیشہ احتساب کے نام پر زیادتی کی گئی،عمران خان جو بات کرتے ہیں ہمیشہ اس سے الٹ کرتے ہیں،خان صاحب کہتے ہیں والدہ بیمار تھیں علاج کیلئے پیسے نہیں تھے،اگر ایسا ہے تو پھر ان کی بہنوں کے پاس اربوں کی جائیداد کہاں سے آئی کہیں عمران خان کے پیسے ان کی بہنوں کے پاس تو نہیں ہیں،پیپلز پارٹی صوبائی صدر کاکہنا تھا کہ ایک طرف تجاوزات کے نام پر غریبوں کی جمع پونجی چھینی جا رہی ہے تو دوسری جانب بنی گالہ میں خان صاحب کی غیر قانونی جائیداد کو ریگولرائز کیا جا رہا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں