نیب خیبر پختونخوا نے مالم جبہ سرکاری اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو طلب کرلیا

منگل 11 دسمبر 2018 20:37

نیب خیبر پختونخوا نے مالم جبہ سرکاری اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو طلب کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) نیب خیبر پختونخوا نے مالم جبہ سرکاری اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

نیب زرائع کے مطابق مالم جبہ کرپشن اسکینڈل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو طلب کیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ کوسابق صوبائی وزیر سیاحت کی حیثیت سے طلب کیا گیا،وزیراعلیٰ سے مالم جبہ اراضی لیز سے متعلق سوالات کیے جائیں گے،نیب زرائع کے مطابق نیب نے وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا کو پیر کو طلب کیا گیا ہے ۔

کیس میں صوبائی وزیرعاطف خان اورسینیٹر محسن عزیزکو بھی جمعہ کے دن طلب کیا گیا ہے،مالم جبہ اراضی کیس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اپنے بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں