پشاور ، تاجرحا جی فقیر محمد کا نجی بینکوں کے منیجرزاور ٹریڈ ز منیجر کے من مانیوں کے خلاف وزیر اعظم ،چیف جسٹس اور د یگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 11 دسمبر 2018 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) پشاور کے علاقہ نیو رام پورہ گیٹ کے ر ہائشی تاجرحا جی فقیر محمد نے نجی بینکوں کے منیجرزاور ٹریڈ ز منیجر کے من مانیوں کے خلاف وزیر اعظم عمران خان ،چیف جسٹس آف پاکستان اور د یگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ منیجرز اور ٹریڈز منیجر ز کی وجہ سے ہو تا ہے کیونکہ وہ بینک میںڈالراپنے قبضے میں لے رکھا ہے ۔

گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بر سوں سے ہمارا ڈالروں کا کاروبارہے اور ان ہی سے ہمارا روزی وابسط ہے لیکن بینک منیجرزکی من مانیوں کی وجہ سے ہمیں بینکوں میںڈالر کی قیمت میں اضا فہ کے ساتھ لینے پر مجبور ہو گئے کیونکہ بینک منیجرز کھلے عام اپنا کمیشن لیتا ہے جس سے ہمارا نقصان ہو تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگا یا کہ مسلم کمرشل بینک چوک یادگار،خیبر بینک اشرف روڈ،سنہری بینک صدر،الائیڈ بینک سرحد چیمبراور دیگر بینکوں کے عملہ صرافوں کے ساتھ ملی بھگت سے ہمارا منہ کا نوالہ چھیننے کی کوشش کر ر ہے ہیںکیونکہ بینک منیجرزصرافوں سے فی ڈالر دو روپے لیتی ہیں اور غیر قانونی طور پر اس کی فروخت کر رہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم نے کئی بار متعلقہ حکام کو بھی درخواستیں دی لیکن ان کی طرف سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہو ئی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آ ف پاکستان ثاقب نثار سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کر کے ان کے خلاف قانونی کاررروائی کی جا ئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں