حیدر حسین منرل گارڈ کوہاٹ مبینہ بدعنوانی کی پاداش میں نوکری سے برخاست

منگل 11 دسمبر 2018 23:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سیکرٹری معدنیات خیبر پختونخواخائستہ رحمن کی ہدایت پر حیدر حسین منرل گارڈ کوہاٹ کو مبینہ بدعنوانی کی پاداش میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائر یکٹر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس منرل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک نو ٹیفیکشن نمبر MDD/M&S/HR/111مورخہ 11-12-2018 کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ کوہاٹ نے حیدر حسین منرل گارڈ کوہاٹ کی مبینہ کرپشن کے بارے محکمے کو مطلع کیا جس پر اسے نوکری سے برخواستگی کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

سیکرٹری معدنیات خائستہ رحمن نے اس حوالے سے بتایا کہ سزا اور جزا کا عمل شروع ہو چکا ہے اچھی کارکردگی دکھانے والوںکی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور بدعنوانی اور ناقص کارکردگی پر سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔ انہوں نے محکمہ معدنیات کے عملے کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں ملوث ہونے سے اپنے آپ کو بچائیں کیونکہ حکومت سارے معاملات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں