تعلیم یافتہ اور با صلاحیت نو جوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں،قیصرعالم

منگل 11 دسمبر 2018 23:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا قیصر عالم نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ اور با صلاحیت نو جوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ صحافت کے طلباء کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ جس نے منگل کے روز محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا دورہ کیا ۔

قیصر عالم نے اس موقع پر طلباء کو محکمہ اطلاعات کے کارکردگی سے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کی ذمہ داری عوامی شعور اور آگاہی بیدار کر نا ، حکومت کیلئے نیک نامی اور اچھی شہرت حاصل کرنا اور صحافیوں اور ان کے اداروں کو سہولیات فراہم کر نا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مختلف مسائل پر لکھیں اور اپنی تحریروں میں اچھی اخلاقیا ت کو اجاگر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں مے مذید کہا کہ تعلیم یافتہ اور با صلاحیت صحافی اپنی مثبت صحافت سے ملک کو مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بھر پور کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ نے طلباء کو محکمہ اطلاعات میں انٹرن شپ کی پیش کش بھی کی اور کہیا کہ ھمارے ریجنل انفارمیشن آفسز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز جنرل ازم اینڈ ماس کمیونیکیشنز کے طلباء کا خیر مقدم کریں گے۔ اس موقع پر طلباء محکمہ اطلاعات کے مختلف شعبوں میں بھی گئے اور انہوں نے میڈیا پر سپشن اور کمیونیکیشن میکانزم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں