کے پی پولیس کے 127 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر ز کے عہدے پر ترقی

بدھ 12 دسمبر 2018 18:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 127 سب انسپکٹرز کوانسپکٹر ز کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے اور اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقدہ ہوا ۔

جسمیں سب انسپکٹر رینک سے انسپکٹررینک پرترقی کے لیے صوبے کے ریجنز میں تعینات سب انسپکٹرز کے کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 127 سب انسپکٹرز کوانسپکٹرز کے رینک پر ترقی کی سفارشات منظوری کے لیے آئی جی پی کو بھیجوائی گئیں۔ آئی جی پی نے گزشتہ روز کمیٹی کی سفارشات کی باقاعدہ منظوری دی جس کی روشنی میں سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز رینک پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا جو فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔ انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والوں میں پشاور ریجن کے 54 سب انسپکٹر ز، مردان ریجن کے 22، کوہاٹ ریجن کے 17، ملاکنڈ ریجن کے 12، ڈی آئی خان اور ہزار ریجن کے گیارہ گیارہ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں