پسکوسرویلینس ٹیموں کی بنوں ،سوات اورمانسہرہ سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی

بدھ 12 دسمبر 2018 18:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ایڈیشنل چیف انجینئر محمدنعیم خان کی زیرنگرانی سوات، ایبٹ آباد، بنوں سرکلز کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے سوات سرکل کے چارباغ سب ڈویژن میں 10،بیولئی سب ڈویژن میں 10،تھانہ سب ڈویژن میں 5 جبکہ خوازہ خیلہ سب ڈویژن میں 20 افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔

اسی طرح بنوں سرکل کے بنوں 1 سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 25،جبکہ بنوں کینٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں 16 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا․اسی طرح مانسہرہ سرکل کے مانسہرہ سب ڈویژن میں 12،ہر ی پورسب ڈویژن میں 8 اورخاکی سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 30 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پسکو کی ٹیمیں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں۔ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ بجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں