کوہاٹ ڈویژن میں گیس اور آ ئل کے مسائل کے متعلق کمیٹی کا قیام

بدھ 12 دسمبر 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کوہاٹ ڈویژن میں گیس اور آئل کے منصوبوں کی اراضی کے مسائل کے حل کے لئے ایک کمیٹی قائم کی ہے جو کوہاٹ ہنگو اور کرک میں متعلقہ اراضی مالکان اور کمپنیوں کے مابین طے شدہ نرخوں اور دیگر معاملات کا بغور جائزہ لے گی اور اس سلسلے میںاپنی سفارشات پیش کرے گی۔

اس سلسلے میں بدھ کے روز پشاور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین صوبائی اسمبلی میاں نثار گل، ملک ظفراعظم، شاہ فیصل خان ،محمد ظہور ، میجر ر ٹیائر شاہ داد خان ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فخر عالم، کمشنر کوہاٹ مطاہر زیب، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ ڈپٹی کمشنر کرک عبیداللہ کا کا خیل ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد، متعلقہ کمپنیوں کے عہدیداران اور افسران بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کمیٹی میں متعلقہ علاقوں کے اراکین صوبائی اسمبلی ،کمشنر کوہاٹ ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ہنگو اور کرک اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شامل ہیں۔ اجلاس میں کوہاٹ،کرک اور ہنگو میں گیس اینڈ آئل کے لئے زمین کے حصول کے طریقہ کار اور اس کے نرخ کے تعین اور کمپنیوں کے ذمے واجب الادا رقوم کی ادائیگی سمیت 2007میں کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

صوبائی وزیر مال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ کمپنیاںڈپٹی کمشنر وں کے دفاتر میں عوام کی سہولت کے لئے ایک ڈسک قائم کریں جن میں اراضی سے متعلقہ مسائل کو حل کیا جاسکے انہوں نے واضح کیا کہ لائین اورمنصوبوںکی تعمیر کے لئے ڈپٹی کمشنر سے کمپنیاں این او سی لینے کی پا بند ہو نگیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کو محکمہ مال کی پالیسی پر مکمل عمل درآمد کرنا ہو گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں