ایبٹ آباد میں شرو ع کلین اینڈ گرین مہم سے شہر یو ں کوجلد خو شگوا ر تبدیلی نظر آئے گی، ڈی سی عامر آفاق

بدھ 12 دسمبر 2018 22:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظا میہ ،وا ٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی (وا سا) اورایک غیر سر کا ری تنظیم (یقین) وزیر اعظم پا کستا ن عمرا ن خا ن کی کلین اینڈ گرین پا کستا ن کے تسلسل میں کلین اینڈ گرین ایبٹ آباد مہم کا آغا ز کر دیا ہے ۔مہم کا با قاعدہ افتتا ح بد ھ کے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عا مر آفا ق نے مسلم آباد سلہڈ ایبٹ آباد سے کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثما ن اشر ف ،ڈپٹی منیجر وا سا انجینئر جا وید عبا سی ،چیف سینٹری انسپکٹر ،یقین کے عہدیدا رو ں ،گو ر نمنٹ کا لج آف مینجمنٹ سا ئنسز کے طلبا ء اور دیگر رضا کا رو ں نے افتتا حی مہم میں شر کت کی ۔کلین اینڈ گرین ایبٹ آباد مہم آئندہ دو روز تک جا ری رہے گی جس کے تحت شا ہراہ ریشم سمیت شہر کی دیگر سڑکیں اور گلیاں بھی صا ف کی جا ئیں گی۔

(جاری ہے)

افتتا ح کے موقع پر مہم کے شرکا ء سے گفتگو کر تے ہو ئے مہما ن خصوصی ڈپٹی کمشنر عا مر آفا ق نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے انتظا میہ ،سر کا ری ادا رو ں اور غیر سر کا ری شعبے کا ا شترا ک اور تعا ون خوش آئند اور حو صلہ افزاء ہے تاہم یہ عظیم مقصد عظیم شہر یو ں کے تعا ون سے ہی حا صل ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ ہر فرد اگر صر ف اپنے ارد وگرد کو ہی صا ف کر دے توپورا شہر صا ف نظر آئے گا۔

انہو ں نے گلین اینڈ گرین ایبٹ آباد کے لئے انتظا میہ ،وا سا اور یقین کی کو ششوں اور خصو صا طلبا ء کے جذ بے کو سر اہتے ہو ئے یقین دلا یا کہ ضلعی انتظا میہ اس مہم کی کا میا بی کے لئے کردار ادا کر نے وا لے ہر شعبے کی حو صلہ افزا ئی کر ے گی۔انہو ں نے عوا م سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ اپنے ارد و گرد کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ دا ری ہے ۔انہو ں نے یقین ظا ہر کیا کہ ایبٹ آباد میں شرو ع کی گئی کلین اینڈ گرین مہم سے شہر یو ں اور سیا حو ں کوجلد وا ضح اور خو شگوا ر تبدیلی نظر آئے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ظلبا ء پر روز دیا کہ شہر ی اور فلا حی کا مو ں کے سا تھ ساتھ اپنی پڑھا ئی کو ہر گز نظر انداز نہ کر یں تا ہم انہو ں نے کہا کہ شہر کو صا ف ستھرا کر نے کے لئے طلبا ء کا جذبہ قا بل ستا ئش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں