دیر لیویز نے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کر رکھی ہے،ڈی سی دیر بالا

بدھ 12 دسمبر 2018 22:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء)ڈپٹی کمشنر دیر بالامحمد عرفان اللہ کی ہدایت پر دیر لیویز کے اہلکاروں نے ٹمبر مافیاکا قلع قمع کرنے کے لیے سخت قانونی کاروائی شروع کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دیر لیویز کے صوبیدار نصیر اللہ خان نے لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراہ یونین کونسل قولنڈ ی میں غیر قانونی سلیپران سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سلیپران سے بھرے ہوئے ڈاٹسن کو اپنے تحویل میں لے کر ٹمبر سمگلروں کو گرفتار کر لیا اور ڈاٹسن کو بحق سرکار ضبط کرلیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں