یونائیٹڈ میونسپل ورکرزیونین آل ٹائون و سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) یونائیٹڈ میونسپل ورکرزیونین ٍآل ٹائون و سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے جنرل باڈی اجلاس میں ناظم ٹائون ون نے سکیل1 سے 15 تک تین افراد کو عمرہ پر جبکہ ناظم ٹائون ٹو فرید اللہ نے دو افراد حج اور دو عمرہ کیلئے قرعہ انداز ی پرسالانہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔جنرل باڈی اجلاس میں ملازمین نے ملک نوید اعوان کو چیئرمین ، بلال احمد کو سرپرست اعلی ، حاجی روشن کو جنرل سیکرٹری ، ملک حنیف، امداد حسین ، سید گل کو وائس چیئرمین ، صلاح الدین کو ڈبلیو ایس ایس پی کا صدر جبکہ اسماعیل خان ،عزت خان ، فیض محمد ،زاہد گل ، بدرمنیر ، طاہر درانی ، زاہد اللہ ، سرفراز خان کو ٹائونز اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں صدور و نائب صدور اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں پر جبکہ شیر علی کو آفس سیکرٹری نامزد کردیا ہے ،جنرل باڈی اجلاس میں ملازمین نے یونائیٹڈ میونسپل ورکرزیونین ٍآل ٹائون و سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ہر قسم کے تعاون کا اعلان کیاہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹائون ون ناظم زاہد ندیم ، ٹائون ٹو ناظم فرید اللہ کافور ڈھیری ، ٹائون ممبران سمیع اللہ ایڈوکیٹ ، عمران خان ، چیئرمین ملک نوید ، جنرل سیکرٹری روشن خان اور سیکرٹری اطلاعات صلاح الدین نے کہاکہ ملازمین کے اتحاد واتفاق کیلئے دن رات کوششیں جاری رکھیں گے اور چاروں ٹائونز و سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ سے ملازمین کی مراعات اور اپ گریڈیشن کیلئے جدو جہد کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناظم ٹائون ٹو فرید اللہ خان نے دو ملازمین کو حج اور دو ملازمین کو عمرہ پر جبکہ ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے تین ملازمین کو عمرہ پر سالانہ بنیادوں پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر چیئرمین ملک نوید نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منافع بخش پوسٹوں پر بیٹھنے والے افراد ملازمین کی خدمت نہیں کرسکتے اور ملازمین کی خدمت کیلئے جیل جانابھی پڑے تو سمجھوتہ نہیں کرینگے ، انہوں نے ناظم ٹائون تھری سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی ٹائون کمیٹی کے ملازمین کو پی ڈی اے میں ضم نہ کریں بلکہ اسے ٹائون تھری کے ملازمین کے سابق روایات کے مطابق سلوک کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ ٹائون فور کے ممبران افسران اور ملازمین کے انتظامی معاملات میں دخل اندازی سے کریں ، ہم ریفرنڈم کیلئے تیار ہے اور مخالفین کا مقابلہ میدان میں کرینگے اور ملازمین یونائیٹڈورکرز کا ساتھ دیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں