بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس بنوں سرکل کی مختلف علاقوں میںکارروائی

آپریشن کے دوران 100 سے زائد کنڈے ہٹا دیئے گئے،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پیسکو ٹاسک فورس بنوں سرکل کی ٹیموں ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف لکی ڈویژن کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران نورنگ اورملحقہ علاقوں میں 100 سے زائد کنڈے اتاردیئے گئے جن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ اس آپریشن کے دوران 7 افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پران کے خلاف دفعہ 462 کے تحت ایف آئی آردرج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیسکوکی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بجلی کے ناجائز استعمال کی وجہ سے نہ صرف پیسکوکو خسارے کا سامنا ہے بلکہ عوام کو بھی بجلی فراہمی میں تعطل اور لوڈشیڈنگ جیسی شکایات کا بھی سامنا کرناپڑتا ہے اس لئے صارفین پیسکوسے تعاون کرتے ہوئے بجلی کے ناجائز استعمال سے گریز کریں تاکہ ان کو مزید سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں