پیسکونے مختلف علاقوںمیںبجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکونے مختلف علاقوںمیںبجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔.132کے وی سخی چشمہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 16،18 اور22 دسمبر صبح 9 بجے سے سہ پہر 2بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی بے نظیریونیورسٹی اورنشاط فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔132کے وی مانسہرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی15 دسمبر صبح 8 بجے سے شام 4بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132کے وی مانسہرہ،بالاکوٹ،مظفرآباد،نوسیری ،رام پورہ، اے ایم سی گرڈز کے صارفین متاثرہوں گے۔

(جاری ہے)

پیسکوکی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق132کے وی صوابی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 15،16 اور22 دسمبر صبح 9بجے سے دوپہر3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی مرغز،شاہ منصور،ٹاؤن 1،2 ،مرغز رورل،پنج پیر،زیدہ،لاہورسٹی،چھوٹا لاہور فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گی132کے وی گدون گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی15،16 اور22 دسمبر صبح 8 بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی رائل ٹیکسٹائل،جدون میٹل،شہزادگھی ،گدون پاورپلانٹ،صوابی ٹیکسٹائل اورسرحد سٹیل فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں