محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالوایشین کمیٹی کاایک اجلاس

تما م پراجیکٹس کو بر وقت مکمل کیا جانا چا ہئے ،سرکاری اہلکاروں کی سستی کے باعث منصوبوںمیں تاخیر پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی، اکبر ایوب

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالوایشین کمیٹی کاایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور بتایا گیا کہ اب تک مختلف سکیموں کی 472 زیرالتواء رپورٹس میں سے 402 رپورٹس باقی رہ گئی ہیں اورانہیں بھی بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔

جبکہ مزید 42 رپورٹس پر بھی کا م شروع ہو چکا ہے جو کہ آئندہ ایم اینڈ ای اجلاس میں مشاورت کیلئے پیش کی جائیںگی ۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو شہاب خٹک ۔ ایم اینڈ ای عہدیداران اور دیگر حکام موجود تھے ۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ تما م پراجیکٹس کو بر وقت مکمل کیا جانا چا ہئے اور سرکاری اہلکاروں کی سستی کے باعث منصوبوںمیں تاخیر پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ تمام عملہ اپنے فرائض پوری ا یمانداری سے ادا کر ے اور منصوبوں کے بہتر معیار کو یقینی بنا نا ضروری ہے ۔انہوں نے تاکید کی کہ منصوبوں کے افتتاح اور دیگر بے جا کاموں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے کئے پراجیکٹس اور سکیموں کی منصوبہ بندی پرتوجہ دیں۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہر پراجیکٹ سائٹ پر گینگ کولی کی ڈیوٹی یقینی بنائی جائے۔ نیز ہر ڈویژن آفس کو ہوادار، صاف ستھرا اور خوبصورت رکھا جائے۔

انہوں نے عملے پر زوردیا کہ عوامی مفاد کیلئے شروع کردہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے محکمانہ ذمہ داریاں بطریقہ احسن اداکی جائیں تاکہ عوامی مسائل میں بھی کمی آسکے یہ ہماری مشترکہ ذمہ داریاں اور موجودہ صوبائی حکومت کا منشور ہے۔ اکبرایوب خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے شروع کردہ تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں بہت حد تک کمی آجائے گی اور عوام کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل ہوں گے۔ انہوں نے مانیٹرنگ اینڈ ایوالو یشین عملہ کو تمام منصوبوں کڑی نگرا نی، بر وقت تکمیل اور اعلی معیار کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں