پشاور، جعلی کرنسی سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 50 ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی جبکہ ایک دوسری اہم کارروائی کے دوران خود کو جعلی پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے دوملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے جعلی پولیس کارڈ بھی برآمد کرلئے گئے ہیں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی کینٹ وسیم ریاض کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت جعلی کرنسی علاقہ ضلع خیبر سے پشاور شہر سمگل کرنے کی کوشش کیجائے گی اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین نے ضلع خیبر سے شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت کارخانو چیک پوسٹ پر دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک شخص محمد ذیشان ولد رومان جو مسافر بس کے ذریعے سواریوں کے روپ میں جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 50 ہزار روپے جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اسی طرح تھانہ چمکنی پولیس نے بھی موٹر وے ٹول پلازہ ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک افرادعزیز الرحمان ولد غنی الرحمان اور انعام ولد نور العابدین ساکنان سٹی ہوم جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کررہے تھے کو تحویل میں لے کر دوران انٹاروگیشن دونوں ملزمان نے نوسربازی کے ذریعے سادہ لوح عوام کو دھوکہ دینے کا اعتراف کر لیا ہے تمام گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جن کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں