چیف سیکرٹری نویدکامران بلوچ کی آئی جی خیبرپختونخواسے ملاقات

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نوید کامران بلوچ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود سے اٴْن کے دفتر واقع سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اٴْمور بالخصوص صوبے میں امن و آمان کی صورتحال اور دہشت گردی کے چیلنجوںپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے چیف سیکرٹری کو خیبر پختونخوا پولیس کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت شروع کردہ مختلف منصوبوں، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پولیس اسسٹنس لائنز اور تنازعات کے حل کے کونسلوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ آئی جی پی نے مزید بتایا کہ عوام اور پولیس کے مابین فاصلے کم کرنے کے لیے تھانوں کی سطح پر کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے امن و آمان کے قیام کے لیے آئی جی پی کی قیادت میں اٴْٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور فورس کی پیشہ ورانہ ضروریات پورا کرنے اور صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے اپنی بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں