ہائوس جاب ڈاکٹروں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراحتجاج

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن قاضی حسین احمد میڈ یکل کمپلیکس نو شہرہ کے ہاؤس جاب ڈاکٹروں نے تنخواہیں جا ر ی کر نے کیلئے حکومت کو 48گھنٹوں کی ڈیڈ لا ئن دیدی تنخواہیں جا ری نہ کر نے کی صورت میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پہیہ جام ہڑتال کر ینگے اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس کی قیادت پی ڈی اے کے چیئر مین ڈاکٹر آصف ،ڈاکٹر بابر ،ڈاکٹر طفیل اور د یگر کر ر ہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر ان کے حق میں مطالبا ت درج تھے مظا ہر ین نے کہاکہ گزشتہ چھ مہینوں سے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں ڈیوٹیاں دے ر ہے ہیں لیکن حکومت نے بغیر کسی وجہ کے ہمارے تنخواہیں روک رکھی ہو ئیں ہیں ان کا کہناتھا کہ تنخواہوں سے متعلق تمام متعلقہ محکموں ،حکام اور ہسپتال انتظامیہ کو درخواستیں دی ہیں لیکن وہ رہر بار ٹال مٹول سے کام لے ر ہے ہیں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھر کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 48گھنٹوںکے بعد سی ایم ہاؤس کے سامنے شروع ہونے والا دھر نا تنخواہیں ر یلیز ہونے تک جاری ر ہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں