پی کی30مانسہرہ ون کے ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کی30مانسہرہ ون کے ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کردیاہے مذکورہ نشست پر مسلم لیگ ن کے میاں ضیاء الرحمن کامیاب قرار پائے تھے تاہم بعدازاں جعلی ڈگری کیس میںسپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی پر الیکشن کمیشن نے انکی نااہلی کانوٹیفکیشن جاری کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 29دسمبرتایکم جنوری2019تک جمع کرائے جاسکیں گے دوجنوری کو امیدواروں کی فہرست جاری ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سات جنوری تک مکمل کی جائے گی کاغذات نامزدگی کی منظوری یامستردکئے جانے کیخلاف اپیلیں 11جنوری تک جمع کرائی جاسکیں گی جبکہ ان اپیلوں کو15جنوری تک نمٹایاجائے گاامیدواروں کی نظرثانی لسٹ16جنوری کو مشتہرکی جائیں گی جبکہ امیدوارکاغذات نامزدگی 17جنوری کوواپس لے سکیں گے 18جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے جبکہ پولنگ26فروری کوہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں