کتب بینی اور جستجو سے نوجوان پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے ،عنایت اللہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ کتاب سے رشتہ استوار کر کے ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہوسکتے ہیںکیونکہ ترقی کا راستہ لائبرئیری سے ہو کر جاتا ہے ،کتب میلے کی روایت ایک مثبت قدم ہے ، اس کتب میلے میں ہزاروں مرد وخواتین ، بزرگ ، بچے اور جوانوں کی شرکت ان کی علم دوستی کا ثبوت ہے ،پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہے اور یہی نوجوان اس ملک کو قائد اعظم کے تصور کے مطابق اسلامی پاکستان بنانے کی تحریک میں ہراول دستہ ہیں،کتب بینی اور جستجو سے نوجوان پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے کتب بینی کا شوق پیدا کریں ۔

وہ پشاور یونیورسٹی میں بک فیئر تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس بڑے پیمانے پرطلباء و طالبات نے کتب میلے میں شرکت کی ہے اور دیگر کتب کے ساتھ ساتھ اسلامی کتب کی خریداری کی ہے اس سے شہریوں کے ذہنی رجحان کا پتا چل رہا ہے مطالعہ کا شوق حصول علم کا ذریعہ اور ذہنی نشوونما کا سبب ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بک فیئر ایک مثبت سرگرمی ہے جس کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم پاکستان کو قائد کے تصور کے مطابق اسلامی و فلاحی مملکت بنانا چاہتے ہیں اور یہ فلاحی اسلامی مملکت پوری دنیا کیلئے ایک رول ماڈل ہوگا ، یہاں ہر تجربہ کیا گیا ہے اور اب اس ملک کا مقدر اسلامی انقلاب ہے اسلامی نظام کے علاوہ اب دوسرا کوئی آپشن نہیں انہوںنے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہے اور پاکستان کا باگ دوڑ سنبھالنا ہے اس لیے کتاب پڑھنے کا شوق پیدا کریں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں