کامران خان بنگش 23 دسمبر کو فلاحی تنظیم دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے یوم تاسیس میں شرکت کریں گے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش 23 دسمبر کو گلبہار پشاور میں فلاحی تنظیم دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کے یوم تاسیس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ ممتاز ای این ٹی سرجن اور دیر آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محب اللہ خان تقریب کی صدارت کریںگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرگنائزیشن کی نومنتخب کابینہ کی رسم حلف برداری بھی ادا کی جائے گی۔ تقریب اتوار کو 2 بجے دن گلبہار نمبر 4 میں آرگنائزیشن کے مرکزی دفتر سعید سٹریٹ، محمدی ٹاؤن، اعجاز آباد میں ہوگی ۔آرگنائزیشن کے صدر حاجی سلطان یوسف عرف دیر لالاجی نے ارکان کو تقریب میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں