ترک وفدکادورہ فرنٹیئرفائونڈیشن،تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ترک حکومت کی کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی کے وفد نے کنٹری کوارڈینیٹر اموت گوخان کی قیادت میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور کا دورہ کیا۔فرنٹیئرفائونڈیشن ترجمان کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی کوآرڈینیٹر گنڈوگدو عمر اور وقاص احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وفدکے اراکین تھیلیسیمیا ،ہیموفیلیا وارڈ میں مریضوںسے ملے ، اس موقع پر فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم اورایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرفخرزمان نے انہیں ادارہ کی جانب سے امراض خون میں مبتلا بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترک حکومت اور عوام پاکستان کے لوگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اورترکی مسلم برادرملک اورپیار،محبت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہیں، انہوں نے فرنٹیئرفائونڈیشن کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ امراض خون میں مبتلا بچوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا،انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کیخلاف جدوجہد میں فرنٹیئرفائونڈیشن کے ہاتھ مضبوط کئے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں