پختونوں کے خلاف نسلی امتیاز،اے این پی نے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کر ادی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں اوریا مقبول جان کی جانب سے پختونوں کے خلاف نسل پرستانہ جملے اور پختونوں کو چرس کے نشے کا شوقین کہنے کی مذمت کی گئی ہے ، قرارداد رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے جمع کرائی اور اس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نسل پرستانہ اور منافرت پر مبنی گفتگو کے الزام میں اوریا مقبول جان اور ٹی وی پروگرام کے ذمہ داران کے خلاف عدالتی کاروائی کی جائی. قرارداد میں پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ اوریا مقبول جان اور نجی ٹی وی پر فوری پابندی عائد کرے�

(جاری ہے)

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں