کے پی کو ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے جنت بنائیں گے‘ شوکت یوسفزئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی وزیراطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا سب سے بڑا فائدہ پاکستان اور پشاور کوہوگا حکومت نے پانچ سال کیلئے ترقی کا روڈ میپ بنالیا ہے جس نے بھی کرپشن کی ہے حساب دینا پڑے گا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں وزیراعلی محمود خان صرف ایماندار ہی نہیں بہترین ٹیم لیڈر بھی ہیں فاٹا کے ضم اضلاع میں ترقی کے لئے دس سالوں میں ایک ہزار ارب روپے خرچ ہوں گے ‘صحت‘ تعلیم اور ٹورازم ہمارے میگا پراجیکٹس ہیں ‘ کے پی کو ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے جنت بنائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی بالکل واضح ہے وزیراعظم نے امریکی صدر کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کرکے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا ہے ڈومور کا مطالبہ کرنے والا امریکہ اب طالبان سے مذاکرات کرانے کی مدد مانگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کھولناپاکستان کی خارجہ پالیسی کی بہت بڑی کامیابی ہے ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں امن کا سب بڑا فائدہ پاکستان کوہوگا سنٹرل ایشیاء تک رسائی ملنے سے پشاور معیشت کا حب بنے گا انہوں نے طالبان سے امریکی مذاکرات کاخیرمقدم کیا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت صحیح سمت میں چل رہی ہے چوروں اور لٹیروں کا احتساب ہوگا ن لیگ والوں سے ذرائع آمدن پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے انہوں نے کہا کہ ٹورازم انقلاب لائے گا لوگوں کو روزگار ملے گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں شانگلہ نظرانداز ہوا ہے اس کی پسماندگی کی بڑی وجہ وہاں کرپشن ہے روزگار نہ ہونے کی وجہ سی70 فیصد نوجوانان کوئٹہ‘ حیدر آباد‘ کنوٹ ‘ درہ آدم خیل اور پبی میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے پرمجبور ہیں حکومت نے کوئلے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے لئے موثر قانون سازی پرکام شروع کردیاہے انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں پینے کا صاف پانی ‘ پختہ سٹرکیں ‘گلیاں اور کرکٹ کے گرائونڈ دیں گے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ضم اضلاع میں مئی تک جنرل سیٹیوں پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوجائیںگے ‘ شائد بلدیاتی انتخابات صوبائی اسمبلی کے انتخاب کے بعد ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبہ تیز ترقی کی جانب گامزن ہے صوبے میں74 میگاواٹ بجلی اضافی ہے سوچ رہے ہیں کہ اگرواپڈا نہیں خریدتا تو یہ بجلی ہم اپنی انڈسٹریزکو سستی فروخت کریںگے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فاٹا کا انضمام ہمارے لئے ہمت اہم ہے ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا کے عوام ترقی کریں اس لئے وہاں ہسپتالوں‘ سکولوں اورسٹرکوں کی تعمیر کو فوقیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ لیویز اورخاصہ داروں کی تنخواہیں بڑھائی جائے گی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلی اور وزراء کے دوروں کا شیڈول بن رہا ہے جوضم اضلاع جا کر لوگوں کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ30 ہزار نوجوانوں کو پولیس میں بھرتی کے انتظامات ہورہے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں