آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ،ْوزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان

دلخراش واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوئے ،ْ بیان

اتوار 16 دسمبر 2018 13:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائیگی ،ْ دلخراش واقعہ کے بعد پوری قوم اور ادارے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوئے۔

(جاری ہے)

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہم آج بھی غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس ناقابل تلافی نقصان پر والدین کے صبر و استقامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلی نے کہاکہ سانحہ کے بعد حکومتی، سیاسی اور عسکری قیادت نے اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا، جو پرامن خیبرپختونخوا اور پاکستان کی جانب درست اور بروقت اقدام ثابت ہوا۔وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درامد کے سلسلے میں بہترین کردار ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں