آرمی پبلک اسکول کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاک فوج نے تقریب کا انعقاد کیا

تقریب کا آغاز قومی ترانے اور شہدا کیلئے خصوصی دعا سے کیا گیا ،ْ پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا قوم شہدا کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا ،ْ گور نر کے پی کے

اتوار 16 دسمبر 2018 19:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) آرمی پبلک اسکول کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج نے تقریب کا انعقاد کیا۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا آغاز قومی ترانے اور شہدا کے لیے خصوصی دعا سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی۔انہوںنے کہاکہ قوم شہدا کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔تقریب میں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے بھی شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں