سانحہ آرمی پبلک سکول کے چوتھی برسی کے موقع پرشہدائے آرمی پبلک سکول فورم کے زیراہتمام آرکائیوزہال میں تقریب کاانعقاد

اتوار 16 دسمبر 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سانحہ آرمی پبلک سکول کے چوتھی برسی کے موقع پرشہدائے آرمی پبلک سکول فورم کے زیراہتمام آرکائیوزہال میں تقریب کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرتقریب میں شریک شرکاء نے شہداء کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اوران کی یاد میں شمعیں روشن کیے۔تقریب میں سانحہ میں شہیدہونے والے بچوں کی لواحقین ،ممبرقومی اسمبلی محسن داوڑ،علی وزیر،فضل خان ایڈووکیٹ،ثناء اعجاز،طارق افغان اوردیگرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پرشرکاء کاکہناتھاکہ سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی شہادتیں ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔چارسال گزرگئے لیکن آج بھی ہمیں اپنے بچے یادہیں۔شرکاء کاکہناتھاکہ غمزدہ خاندان کے ساتھ اس غم میں برابرشریک ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کیلئے قربانی دینے والے بچوں کے نام تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھے جائیگی اوراس ناقابل تلافی نقصان پران کے لواحقین کے صبرواستعقامت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پرلواحقین کاکہناتھاکہ ہر16دسمبرہمیں سانحہ اے پی ایس یاددلاتی ہے کیونکہ اسی دن پرملک دشمن عناصرنے ہمارے معصوم بچوں پرسکول میں حملہ کرکے ان کوشہیدکیالواحقین نے واقعہ میں ملوث احسان اللہ احسان جس نے اس وقع کے سانحہ کے ذمہ داری قبول کی تھی جوکہ اس وقت طالبان کے ترجمان تھے اوراب حکومت کے زیرحراست ہے کوفوری سزاء دی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں