خیبر پختونخوا حکومت نے 2014میں بھرتی 248آئی ٹی ٹیچرز مردانہ ،زنانہ کا ترمیم شدہ مستقلی ایکٹ کی منظوری دیدی

اتوار 16 دسمبر 2018 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے 2014میں بھرتی 248آئی ٹی ٹیچرز مردانہ ،زنانہ کا ترمیم شدہ مستقلی ایکٹ کی منظوری دیدی ہے اور آج پیر کے روز اسمبلی کے اجلاس میں اسے پیش کیا جائے گا صوبائی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سے شروع ہو جائیگا۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی اس کی منظوری دیدی ہے ۔

اور وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد ا سے اسمبلی اجلاس میں پیش کردیا جائے گا۔ 248آئی ٹی ٹیچرز کو گریڈ 16اور گریڈ 17اور گریڈ 12کے لیب انچارج کو پراجیکٹ فیز ٹو میں بھرتی کیا گیاتھا جن کی مدت ملازمت گزشتہ سال تیس جون کو ختم ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے تمام پراجیکٹس ملازمین کو ایکٹ کے تحت مستقل کیاتھا مگر پہلے سے ختم ہونے والے پراجیکٹ ملازمین کو فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مستقل کرنے سے معذرت کی تھی اور موقف اختیار کیاتھا کہ ختم پراجیکٹ ملازمین کو اگر مستقل کرنا ہے تو اس کے لئے ایکٹ میں ترامیم کی جائے جس پر محکمہ تعلیم نے ایکٹ میں ترامیم کر کے بل کابینہ کو ارسال کیاتھا اورکابینہ کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کیا گیا ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد تمام ملازمین کو پندرہ مہینوں کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی کردی جائیگی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں