ضلعی انتظامیہ ٹانک اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام گاؤں گل امام میں ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ

پیر 17 دسمبر 2018 22:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) شہریوں کو صحت کی سہولیات مہیا کر نے کے لئے ضلعی انتظامیہ ٹانک اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام گاؤں گل امام میں ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر سینکڑوں مریضوں کا مفت طبعی معائنہ کیا گیا اور ادویات سمیت عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ ٹانک اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام گاؤں گل امام کے آر ایچ سی میں ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انکھوں کے ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی اور مریضوں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان اور کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل الطاف بلوچ نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا جبکہ میڈیکل کیمپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی نے ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنگ آفسیر کو مریضوں کے لئے کئے جانیوالے انتظامات کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

فری کیمپ میں سینکڑوں مریضوں جن میں بچے،بوڑھے اور عورتیں شامل تھیں، کا مفت طبعی معائنہ کیا گیا اور انہیں موقع پر مفت عینکیں اور ادویات فراہم کی گئیں ۔

ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ غریب شہری اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ باہر سے بھی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔فری میڈیکل کیمپ میں اچھے انتظامات کرنے پر دونوں حکام نے ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی کے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں