سرفرازسنٹر پشاور نے دسویں آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ کی چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی

منگل 18 دسمبر 2018 17:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ دسویں آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔پشاور میں منعقدہ دوروزہ ایونٹ میں صوبے بھر سے مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیںلیا،مقابلوں میں سرفراز سنٹر پشاور نی35پوائنٹس کیساتھ پہلی اور مندنی چاسدہ نے 32پوائنٹس لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب کے موقع پر نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے صدر ولید عرفان محمد زئی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کئے۔صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ میں پشاور،سوات،مانسہرہ،مردان اور ایبٹ آباد سمیت دیگر اضلاع سے کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مقابلوں کے فائنل رائونڈ میں 40کلوگرام ویٹ کٹیگری کے مقابلے میں پشاور کے سمیع الرحمن نے گولڈ اور نوشہرہ کے ہارون الرشید نے سلور جبکہ سمیع اللہ نے برائونز میڈل جیت لیا،50کے جی میں بنوں کے جبران نے پہلی،صفی اللہ مندنی چارسدہ نے دوسری اور عمر (پشاور)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

60کے جی میں پشاور کے مطیع اللہ نے گولڈ،پشاور کے آمین اللہ نے سلور اور سرفراز سینٹر پشاور کے عبدالرحمن نے برائونزمیڈل جیتا،70کے جی میں مندنی چارسدہ کے رفیع اللہ گولڈمیڈل ،سرفرازسینٹر پشاور کے فرید سلور میڈل اور مندنی چارسدہ کے عزیزالحق برائونزمیڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔اسی طرح سرفرازسینٹر پشاور نے 35پوائنٹس کیساتھ پہلی،مندنی چارسدہ نے 32پوائنٹس لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔

آخر میں نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے صدر ولید عرفان محمد زئی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کئے۔اس موقع پر پاکستان ایمیچور موئے تھائی فیڈریشن کے سیکرٹری کے سیکرٹری جنرل میاں محمد ریحان حمید ،صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے صدر،صاحبزادہ الہادی ،سیکرٹری عنایت اللہ خان ، نائب صدرسعید الرحمناور دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں