صوبائی حکومت اپنے منشور کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہے ،اکبرایوب خان وزیر مواصلات خیبرپختونخوا

منگل 18 دسمبر 2018 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان سے ہری پورکے ایک عوامی نمائندہ وفد نے یوسف ایوب خان کی قیادت میں پشاور میںملاقات کی۔ وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیااورصوبائی وزیر نے اُن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے اور اِس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے منشور کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہی ہے جس کیلئے کئی میگا پراجیکٹس شروع کئیے گئے ہیں اور ان کی تکمیل سے عوام کی زندگیوں میںحقیقی تبدیلی اور خوشحالی آئے گی۔ وفد نے صوبائی وزیر کی جانب سے ترقیاتی کاموں اور میرٹ کی سر بلندی کے لئے کئیے گئے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا ۔ صوبائی وزیر نے ہری پور سنٹرل جیل کے متعلق مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کراتے ہوئے موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ سنٹرل جیل کے تمام مسائل جلد ازجلد ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور ٹھیکدار کو تاکید کی کہ تعمیراتی کاموں کو فوراً مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں