دھوکہ دہی اوربدعنوانی کی روک تھام"اورعوام میںبدعنوانی کے خلاف شعوراجاگرکرنے کے حوالے سے سیمینار کاانعقاد

غیرقانونی ہائوسنگ سکیم کے روک تھام میںریگولیٹرکی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے،ڈی جی نیب خیبرپختونخوا

منگل 18 دسمبر 2018 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اورپشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی باہمی اشتراک سے "دھوکہ دہی اوربدعنوانی کی روک تھام"اورعوام میںبدعنوانی کے خلاف شعوراجاگرکرنے کے حوالے سے ایک پروقار سیمینارکاانعقاد کیاگیا۔اس موقع پرصوبائی وزیربرائے لوکل گورنمنٹ شہرام خان ترکئی ،ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروفرمان اللہ خان ،جنرل منیجرسوئی گیس ارباب ثاقب اورڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اسرارالحق بھی موجودتھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے ریگولیٹرکی فرائض منصبی پرزوردیتے ہوئے کہاکہ غیرقانونی ہائوسنگ سکیم کے روک تھام میںریگولیٹرکی ذمہ داری سب سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صوبے میںتقریباً295غیرقانونی ہائوسنگ سکیمز کام کررہی ہیںجنہوںنے سادہ لوح عوام کی محنت کی کمائی غبن کی ہے جونہ صرف کمزورریگولیٹرکی نشاندہی کرتے ہیںبلکہ ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہائوسنگ سکیم کے شعبے میںسب سے بڑامسئلہ متعلقہ محکمے کی طرف سے حکومت کے قواعدوضوابط کاعدم نفاذہے۔اس موقع پرجنرل منیجرسوئی ناردرن گیس خیبرپختونخواارباب ثاقب نے غیرقانونی ہائوسنگ سکیم کیخلاف قومی احتساب بیورو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ غیرقانونی ہائوسنگ سکیم کوقانون کے کٹہرے میںلانے سے نہ صرف سادہ لوح عوام کی محنت کی کمائی بچ جاتی ہے بلکہ معیشت پربھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر ہائوسنگ سکیم کے متعلق جوبھی رولزبن جائے اسے قانونی وآئینی شکل دی جائے اورسوئی ناردرن گیس پائپ لائن کوبھی حصہ بنادیاجائے تاکہ سوئی گیس بھی ان پٹ دے سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں