پشاور ہائی کورٹ نے سابق آئی جی پولیس ملک نوید کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے سابق آئی جی پولیس ملک نوید کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس قلندر علی خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملک نوید کا نام ایگزیٹ کنٹرل لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا۔ سابق آئی جی ملک نوید پر اسلحہ خریداری سکینڈل میں چار ارب روپے سے زیادہ کے کرپشن کا الزام تھا ۔ملک نوید نے عدالت میں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کی تھی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں