نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹر مستعفی ہوگئے،پراسیکویٹرز نے استعفے چیئرمین کو ارسال کردیئے

منگل 18 دسمبر 2018 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹر مستعفی ہوگئے،پراسیکویٹرز نے استعفے چیئرمین کو ارسال کردیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ،پراسیکیوٹرز ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے،مستعفی ہونے والے پراسیکوٹرزنے استعفے چیئرمین نیب کو ارسال کردیئے،مستعفی ہونے والوں میں سینئرپراسیکوٹرعمر فاروق، اشفاق دائودزئی،حسنین طارق اور زیراللہ خٹک شامل ہیں۔

پراسیکوٹرزگزشتہ کئی سالوں سے نیب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔دوسری جانب نیب حکام کا موقف ہے کہ نیب پراسیکیوٹراستعفوں کا معاملہ ایک دن کا کام نہیں۔دو مہینے پہلے پراسیکیوٹرزنے استعفیٰ دیا تھا۔دوسرے اداروں میں تنخواہ اور مراعات کے باعث پراسیکیوٹرز مستعفی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں