بولنے کی اجازت نہ دینے پر ن لیگ کے رکن سرداریوسف کا ایوان سے واک آئوٹ

منگل 18 دسمبر 2018 20:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت نہ دینے پر ن لیگ کے رکن سرداریوسف نے ایوان سے واک آئوٹ کیا اس موقع پر دیگراپوزیشن ممبران نے بھی واک آئوٹ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سپیکر مشتاق غنی کی ہدایت پر صوبائی وزراء اکبر ایوب اور محب اللہ اپوزیشن کو منانے گئے جس کے بعد حزب اختلاف کے اراکین دوبارہ اسمبلی ہال آگئے۔

بعدازاں سردار یوسف نے موقع ملنے پرکہاکہ یہ ایوان سب کا ہے تمام اراکین کو اپنے حلقے کیلئے آوازاٹھانے کا موقع ملنا چاہئے جس پر سپیکرمشتاق غنی نے کہاکہ اسمبلی کارروائی ایک خاص رولزاورایجنڈے پر چلتی ہے اگر ہرکوئی نکتہ اعتراض پربولے اوربحث کرے گا تو معمول کا ایجنڈا اس سے متاثرہوگا اس لئے تمام اراکین اس ضمن میں مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں